ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کیلئے بڑا انعام

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کردیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔

اس دوران محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دبا وکے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لئے کھیلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں