ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: تاریخ میں پہلی بار جیپ اور ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد

 لاہورکی تاریخ میں پہلی بار جیپ اور ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیپ اور بائیک ریلی کے فاتحین کیلئے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ جیپ اور ہیوی بائیک ریلی دیکھنے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق راوی کراس جیپ ریلی میں غیر ملکیوں سمیت 105 ریسرز شریک ہیں، ریلی میں 70 جیپ، 20 ڈرٹ بائیک اور 15 موٹر سائیکل سوار شریک ہوں گے، جیپ ریس کے شرکا میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ریسنگ کے لیے 35 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں