ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلمی کا پی ایس ایل میچز پشاور میں کروانے کا مطالبہ

پشاور:پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے ایونٹ کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل بھیجی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا کوئی بھی میچ پشاور میں نہیں رکھا گیا۔

جاوید آفریدی نے ای میل میں مزید کہا کہ پشاور زلمی کے میچ ہوم گراؤنڈ پر ہونے چاہییں۔ اس حوالے سے ایونٹ کے وینیوز میں پشاور کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسٹیڈیم کا نامکمل تعمیراتی کام تکمیل تک پہنچانے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے تعاون کی بھی اپیل کی۔

پشاور زلمی کے مالک نے خط میں مزید بتایا کہ ان کی ٹیم 13 مئی کو وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے ملے گی، جس کا مقصد پشاور میں اسٹیڈیم سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کاری ممکن بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں