English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابر اعظم

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی کارکردگی کو برقرار رکھیں، انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے