English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےبنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح 

ناساؤ کاونٹی نیویارک میں عارضی انتظامات کے تحت بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی دنیا میں میں متعارف ہونے والے اس نئے وینیو کے کھلنے اور یہاں بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کے درمیان بڑے مقابلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیڈیم کا افتتاح بدھ کے روز کیا گیا، جہاں پاکستان سے سابق کپتان شعیب ملک، ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کھلاڑی کرٹلی ایمبروز اور جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی موجود تھے۔

اس اسٹیٹڈیم میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے والے پاکستانی اور بھارتی نژاد کھلاڑی





please wait



No media source currently available

اسٹیڈیم لاس ویگاس فارمولا ون سرکٹ کے انفراسٹرکچر کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں تیار ہوئی ہیں۔

اسٹیڈیم 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:نیویارک میں پاکستان بھارت ٹاکرا، انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں





please wait



No media source currently available

توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیٹڈیم میں موجود ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے