پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔
آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ میں کھلی آنکھوں کے ساتھ پاکستان ٹیم کو جوائن کروں گا اور کوشش کروں گا کہ غلطی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کوچنگ سے متعلق بہت سے لوگوں سے بات کی ہے، ڈیوڈ وٹمور نے کافی معلومات دی ہیں اور اچھی نصیحت بھی کی ہے، میری پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں کئی لوگوں سے بات ہوئی، میری بات چیت اب تک بڑی شاندار رہی ہے ،جیف لاسن کے ساتھ بھی بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ سائمن ہیلمٹ گزشتہ سال پاکستان ٹیم کے ساتھ تھے، سائمن ہیلمٹ نے مجھے کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا وہ کیا سوچتے ہیں، سپورٹ اسٹاف میں کچھ سالوں کے دوران تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں کئی لوگوں سے بات ہوئی۔

