اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان نے بغیر آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سرباز علی نے آکسیجن کی مدد لیے بغیر 8000 میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیوں کو سر کیا ہے۔ وہ پہلے اور واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے بغیر آکسیجن کے 11 چوٹیاں سر کیں۔
یاد رہے کہ سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔اس سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
