ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلین والی بال ٹیم سیریز کھیلنے اتوار کو پاکستان پہنچے گی

play the series volleyball

اسلام آباد: آسٹریلیا کی والی بال ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، کینگروز کا اسکواڈ اتوار کو پاکستان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین والی بال ٹیم جو کہ عالمی درجہ بندی میں 35ویں رینک کی حامل ہے وہ سیریز کھیلنے پاکستان آئیگی۔ آسٹریلیا کا 20 رکنی اسکواڈ اتوار کو پاکستان پہنچے گا، مذکورہ اسکواڈ میں کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی، میچز لیاقت جمنازیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلا میچ میں 28 مئی کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرا مقابلہ 29 اور تیسرا میچ 30 مئی کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی درجہ بندی میں 51 ویں رینک کی حامل پاکستانی ٹیم نے ترکمانستان کو فائنل میں شکست دے کر ایشین والی بال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 3-1 سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں