ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 انٹرنیشنل:بابراعظم روہت شرما سے آگے نکل گئے

برمنگھم:ٹی 20 انٹرنیشنل میں قومی کپتان بابراعظم بھارتی کپتان روہت شرما سے آگے نکل گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 بین الاقوامی میچز  میں بابراعظم نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں  32 رنز بنائے۔

حالیہ میچ کے بعد بابراعظم کے  انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں مجموعی رنز 3987 ہو گئے جو انہوں نے کل 111 اننگز میں اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے مجموعی طور پر 143 اننگز میں 3974 رنز بنا رکھے ہیں۔

موجودہ ریکارڈ کے بعد بابراعظم کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی تاحال سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں، انہوں نے کل 109 اننگز کھیل کر 4037 رنز  بنا رکھے ہیں، اس طرح وہ اس گراف میں سب سے اوپر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں