سابق آسٹریلوی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی جبکہ پاکستان کو اپنی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کردیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستانی ٹیم کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دینے والے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ،انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ہوں گی۔
میتھیو ہیڈن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ڈراک ہارس ہے ،بابراعظم، محمد رضوان اور فخر زمان بیٹنگ لائن کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ عامر، حارث اور عماد کی واپسی سے انکا اسکواڈ مضبوط ہوا ہے۔ اگر فیلڈنگ میں قابل ذکر رہتی ہے تو یقینی طور پر پاکستان بھی ٹاپ فور میں شامل ہوسکتا ہے۔
