ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوگئی

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے  ہی پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ساؤتھ افریقا کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے سیریز میں شکست کے بعد پاسکتان کی بھی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری آ گئی ہے۔

2 مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر ساؤتھ افریقا کی ٹیم کو 3 میچوزپر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جب کہ افریقی ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر چلی گئی، جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئی۔

آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھارت کی ٹیم 264 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی، آسٹریلیا 257 پوائنٹس کیساتھ دوسری، انگلینڈ 254 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری جبکہ ویسٹ انڈیز 252 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ 250 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 244، 244 پوائنٹس کیساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں