English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کے خلاف فیصلے سے امریکہ میں سیاسی تقسیم

جمعرات کو نیویارک کی ایک عدالت سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جرائم کے چونتیس الزامات میں سنائی جانے والی سزا پر ملک کے سیاسی حلقوں نے فوری ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

ٹرمپ کے انتخابی حریف اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار صدر جو بائیڈن کی مہم نے کہا ہے کہ ایک سابق صدر کو سزا سنانے کے نیویارک کی جیوری کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

بائیڈن-ہیرس مہم نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ غلط طور پر یہ سمجھتے رہے کہ اپنے ذاتی فائدے کے لیے قانون توڑنے کے نتائج کا ان کو کبھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ لیکن آج سنایا جانے والا فیصلہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا کہ امریکیوں کو ایک سادہ حقیقت کا سامنا ہے اور وہ یہ کہ ڈانلڈ ٹرمپ کو اوول آفس سے باہر رکھنے کا ایک ہی طریقہ ہےاور وہ ہے ان کا ووٹ۔


سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات، 30 مئی 2024 کو نیویارک کے، مین ہٹن کرمنل کورٹ میں 34 فوجداری جرائم میں قصور وار پائے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرنے لیے عدالت سے باہر آتے ہوئے۔اے پی فوٹو

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات، 30 مئی 2024 کو نیویارک کے، مین ہٹن کرمنل کورٹ میں 34 فوجداری جرائم میں قصور وار پائے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرنے لیے عدالت سے باہر آتے ہوئے۔اے پی فوٹو

ادھر ٹرمپ مہم نے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ وہ ملک کے ایک زیادہ آزاد خیال علاقے میں ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی منصفانہ نہیں ہو سکی۔ یہ تحقیر کی بات ہے- یہ ایک متنازع جج کا دھاندلی زدہ مقدمہ تھا جو بد عنوان تھا۔ اور ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ کہ یہ ایک دھاندلی زدہ مقدمہ تھا-ایک شرمناک مقدمہ۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلیکن اسپیکر مائیک جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ آج امریکی تاریخ کا ایک شرم ناک دن ہے۔ ڈیموکریٹس نے مخالف پارٹی کے لیڈر کو احمقانہ الزامات میں سزا دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ قطعی سیاسی معاملہ ہے نہ کہ قانونی۔

ادھر کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے امریکہ کے عدالتی نظام کی قوت کو ثابت کیا ہے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر اور سینٹ کی جوڈیشری کورٹس سب کمیٹی کے چیئرمین شیلڈن وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایک ایسا شخص جسے 34 جرائم میں سزا دی گئی اور جس نے قانون کی حکمرانی کے لیے کسی احترام کا مظاہرہ نہیں کیا وہ دنیا کی اس عظیم ترین قوم کی قیادت کا اہل نہیں ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سابق صدر کو جرائم کے لiے سزا سنائی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف ورجینیا کے ملر سینٹر میں صدارتی اورل ہسٹری پروگرام کی کو چیر باربرا پیری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اگر ان کی اپیل بھی خارج ہو جاتی ہے تو یہ بھی کسی امریکی صدر کے لیے تاریخ میں پہلا واقعہ ہو گا۔

اگر یہ سزا پانچ نومبر تک برقرار رہتی ہے، جس دن صدارتی انتخابات ہوں گے اور وہ فلوریڈا ہی میں مقیم رہتے ہیں جہاں سزا یافتہ مجرموں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ تو وہ خود کو بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

ویو 360 | 30 مئی 2024 کا پروگرام





please wait



No media source currently available

ٹرمپ کو جیل کی سزا کا سامنا بھی ہوسکتا ہے اور اگر سزا برقرار رہتی ہے تو انہیں گھر میں بھی نظر بند کیا جاسکتا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے کونسل ترجمان آیان سیمس نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ مزید کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ وہائٹ ہاؤس نے وائس آف امریکہ کے اس سوال کا اب تک جواب نہیں دیا ہے کہ کیا وہ اس فیصلے کے بعد بڑھے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ کو فلوریڈا، جارجیا اور واشنگٹن میں الگ فوجداری مقدمات کا سامنا ہے۔

اس خبر کی تفصیلات وائس آف امریکہ کے لیےکیتھرین گپسن کی رپورٹ سے لی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے