لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، آل رائو نڈر عماد وسیم انجری کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل رائونڈر عماد وسیم بینٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم نے عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔
میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیدیا ہے، قومی ٹیم میں ان کے متبادل کے طور پر ابرار احمد شامل ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل پاکستان نے کمزور آئرلینڈ کے خلاف بھی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

