English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ سے سیریز ہارنے کا افسوس ہے، ورلڈ کپ میں بہتر نتائج دیں گے: کپتان بابراعظم

World Cup

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی20 ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔

لندن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے،امریکہ کی کنڈیشنز سےواقف نہیں،ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔

 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اعظم خان سمیت تمام کا انتخاب میرٹ پرہوا،شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں ،بلاشبہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی اور وکٹیں گنوائیں، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بڑا اسکور نہیں کرسکے، بالرز نے بھی اچھی باؤلنگ نہیں کی اور زیادہ رنز دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کوچ اور کپتان بھی شامل ہوتے ہیں، ہر کھلاڑی کو میرٹ پرسلیکٹ کیاگیا ،کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی پڑے گی، جیت کے لیے اسٹرائیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے