ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: قومی ٹیم میگا ایونٹ کے لیے ڈیلاس پہنچ گئی

ڈیلاس : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر ڈیلاس پہنچ گئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان 9 جون کو بھارت اور 12 جون کو کینیڈا کے خلاف نیویارک میں کھیلے گا۔ ان کا آخری لیگ میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو فلوریڈا میں ہونا ہے۔

پی ٹی وی اسپورٹس ایچ ڈی میگا ایونٹ کو براہ راست نشر کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں