لندن:قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو پہلی بار کسی میچ میں ‘‘50 رنز کے ساتھ پٹائی’’ کی خفت اٹھانی پڑی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فاسٹ بالر نسیم شاہ کو پڑنے والے 50 رنز کو بھی ان کے منفی ریکارڈز میں محفوظ کیا گیا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی بالز پر کسی بھی بین الاقوامی ٹی 20 میچ میں پہلی مرتبہ 50 رنز اسکور ہوئے۔
نسیم شاہ نے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 4 اوورز کے دوران 51 رنز دیے اور بدلے میں خلافِ توقع انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک میچ میں انگلش ویٹالیٹی بلاسٹ میں مڈل سیکس کے خلاف گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے نسیم شاہ نے بیٹرز کو اپنے 4 اوورز میں 50 رنز بنانے کا موقع دیا تھا، تاہم اس وقت انہوں نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی تھی۔

