ڈیلاس : ایرون جونز نے 40 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایرون جونز نے دس چھکے لگا کر اس نے اینڈریز گوس کے ساتھ تیسری وکٹ کی شاندار 131 رنز کی شراکت میں کھیل کی رفتار کو مکمل طور پر بدل دیا۔
جونز نے 13 ویں اوور میں کینیڈا کے کپتان سعد بن ظفر کو ایک اوور میں تین چھکے لگائے جس سے میچ میں کافی ہلچل سامنے آئی ۔
اس کے بعد کھیل فیصلہ کن طور پر امریکیوں کی طرف منتقل ہوا جب جیریمی گورڈن کے میڈیم فاسٹ سیمرز نے ایک تباہ کن اوور میں 33 رنز بنائے، کنیڈین باؤلر نے ایک میں 33 رنز دے کر میچ امریکیوں کے حوالے کردیا ۔
جنوبی افریقہ کے سابق انڈر 19 بلے باز گوس نے 46 گیندوں پر 65 رنز بناتے ہوئے آؤٹ ہو گئے جس نے میچ جیتنے میں کافی مدد کی
کوری اینڈرسن، نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر، جونز کے ساتھ آئے جنہوں نے رات کے 10ویں چھکے کےساتھ مقابلہ ختم کیا۔

