ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

نیویارک:بھارت  نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 8 ویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کا کا 97 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16  اوورز میں 96 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ بعد ازاں بھارت نے ہدف کا تعاقب روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مدد سے شروع کیا، مگر کوہلی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

روہت شرما نے 52 رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ اس کے بعد رشب پنت 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ اور سوریا کمار یادیو نے 2 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کے مارک ایڈیئر اور بین وائٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں