English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کیلیے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: سعودی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026ء کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی قومی فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد پہنچی، جہاں پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔

سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔ سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ائوپرٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان میچ کل 6 جون کو جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے