English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیدی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں  شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔

 گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،

پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے جواب میں امریکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناکر اسکور برابر کردی۔ امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے فاسٹ بالر حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ سپر اوور پر چلا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے