نیویارک: گزشتہ روزٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے شکست ہونے پر قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم کی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کلاس لے لی۔
میڈیارپورٹس کے مطا بق ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد کوچ گیری کی کلاس کے بعد بابر اعظم کھلاڑیوں پر سخت برہم ہوئے ، پلان پر عمل نہ کرنے بالرز پر غصہ بھی ہوئے۔
قومی کرکٹ کپتان نے کہاکہ امریکا سے شکست ہونے کے بعد سوچنے کا نہیں کارکردگی کا وقت ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
گیری کرسٹن نے پلان پر عمل نہ کرنے پر کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو پہلے سے پلان بنایا جائے اس پر عمل کرنے کو یقینی بنا یاجائے۔

