ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ٹیم بھارت کے مقابلے سے قبل ناساؤ اسٹیڈیم میں پریکٹس نہیں کر سکے گی

ناساؤ : گرین شرٹس اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف اتوار کو ہونے والے  میچ سے قبل نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس نہیں کر سکیں گے۔

بابر اعظم کی زیرقیادت ٹیم ناساؤ اسٹیڈیم کے بجائے کینٹیگ پارک میں تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں مشغول ہوگی جو 9 جون کوپاکستانی وقت کے مطابق  شام 7:30 بجے  شروع ہوگا ۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف  اس گراؤنڈ میں ایک میچ کھیلا ہے اور وہ گرین شرٹس کے مقابلے پچ کی حالت سے بہتر واقف ہے۔

مزید برآں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تنقید کے بعد 9 جون کو ہونے والے میچ سے قبل نیویارک اسٹیڈیم کی پچ کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا، “ٹی 20 انک اور آئی سی سی تسلیم کرتے ہیں کہ ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اب تک استعمال کی جانے والی پچیں اس طرح مستقل مزاجی سے نہیں چلی ہیں جیسا کہ ہم سب چاہتے تھے۔”

ان کا کہنا تھا کہ “عالمی معیار کی گراؤنڈز ٹیم کل کے کھیل کے اختتام کے بعد سے صورتحال کو دور کرنے اور بقیہ میچوں کے لیے بہترین ممکنہ سطح فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں