ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اتھلیٹ محمد یاسر ایشین تھرونگ چمپئن شپ میں شرکت کیلیے کوریا پہنچ گئے

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرونگ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوریا پہنچ گیا ہے۔ ان کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض سید فیاض حسین بخاری انجام دیں گے۔ ایشین تھرونگ چمپئن شپ 14 جون سے کوریا میں شروع ہو گی۔ چمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چمپئن شپ 15 جون تک جاری رہے گی۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈیئر (ر) وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری) نے امید ظاہر ہے کہ محمد یاسر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں