ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت اور کینڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

canceled due to rain

فلوریڈا: بھارت اور کینیڈا کے درمیان ہونے والا ورلڈ کپ کا 33 واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں طوفانی بارشوں کے باعث اسٹیڈیم میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا اور امریکہ سپر ایٹ میں پہنچ گیا تاہم بھارت پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر چکا ہے اور گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر ہے ۔

میچ منسوخ ہونے کے باعث بھارت اور کینیڈا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیاہے تاہم گروپ اے میں سے پاکستان، آئرلینڈ اور کینیڈا کا ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سفر ختم ہو چکا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں