کراچی: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ٹی وی پروگرام میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر سخت تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احمد شہزاد کی جانب سے امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کا ذمے دار بابراعظم اور محمد رضوان کو قرار دے دیا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان دونوں کو اپنے ذاتی ریکارڈز ٹیم اور ملک سے زیادہ عزیز ہیں، انہوں نے ٹیم کو تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو قومی ٹیم کا دوبارہ کپتان بنانا بہت بڑی غلطی تھی۔ یہ ہر میچ میں ہارنے کے بعد وہی بیان دیتے ہیں کہ ہم سیکھ رہے ہیں، یہ کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔
