مالدیپ:پاکستان پولیس کے کانسٹیبل شاہنواز خان نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 65 سال بعد بھارتی ایتھلیٹ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ میں منعقد ہونے والا ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاہنواز نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی حاصل کی، شاہنواز خان اب سال کے آخر میں مالدیپ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ 65 سالوں سے باڈی بلڈنگ کی چیمپئن شپ پر بھارت کا غلبہ تھا۔
