ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارکس اسٹیونس نے چھکا لگاکر آسڑیلیا کو جیت دلائی

اسکاٹ لینڈ کے خلاف گروس آئسلیٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ بی کے میچ میں مارکس اسٹیونس نے چھکا لگاکر آسڑیلیا کو دو بال پہلے پانچ وکٹ سے جیت دلائی۔ اس فتح کے بعد اس نے سپر آٹھ میں داخلہ حاصل کیا۔ اسکاٹ لینڈ کی ہار کے بعد انگلینڈ نے بھی اچھے رن ریٹ کے ساتھ آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔
موجودہ عالمی کپ میں یہ چھٹا میچ تھا جس میں چھکے کے ساتھ جیت حاصل کی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 180 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر186 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔ انیسویں اوور کی چوتھی بال پر مارک اسٹیونس نے تیز بالر بریڈ وہال کی بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
اس عالمی کپ کی شروعات امریکہ اور کینڈا کے درمیان ڈلاس میں یکم جون 2024 کو ہوئے میچ سے ہوئی تھی۔ اس میچ میں امریکا کے ایرون جونس نے شاندار چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پہلے ہی میچ میں جیت دلائی تھی۔ کنیڈا اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194رنز بنائے تھے۔ امریکا نے17.4 اوور میں تین وکٹ پر 197 رنز بناکر جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ایرون جونس نے کل دس چھکے مارے تھے۔
بھارت اور آئرلینڈ کے مابین نیویارک میں5 جون 2024 کو ہوئے میچ میں ریشبھ پنت نے تیز بولر بیری میکارتی کی بال پر چھکا لگاکر بھارت کو جیت دلائی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئرلینڈ کے سبھی کھلاڑی 16 اوو ر میں96 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔بھارت نے12.2 اوور میں دو وکٹ پر97 رنز بناکر جیت حاصل کی تھی۔
برج ٹائون میں6 جون2024 کو ہوئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نامیبیا کے خلاف چھکا لگاکر جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں نامیبیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں نو وکٹ پر 155 رنز بنائے تھے۔ اسکاٹ لینڈ نے18.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 157 رنز بناکر میں اپنے نام کیا تھا۔ رچی بیرنگٹن نے تیز بالر ڈیوڈ ویز کی گیند کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔
جنوبی افریقا اور نیدرلینڈ کے درمیان نیو یارک میں 8 جون2024 کو کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرری 20 اوور میں نو کٹ پر103 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا کے چار کھلاڑی جب12 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوگئے تھے تو نیدرلینڈ کا اسکور بڑا لگنے لگا تھا۔ ٖڈیوڈ ملر نے جنوبی افریقا کی گرتی ہوئی باری کو سنبھالا اور67 منٹ میں51 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 59 رنز بنائے۔ انہوں نے دائیں ہاتھ کے تیز بولر باس ڈی لیڈ کی بال پر چوتھا چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ جنوبی افریقا نے سات گیند پہلے جیت حاصل کی تھی۔ پاپوا نیو گنی کے خلاف افٖغانستان نے تاروبا میں 13جون2024 کو ہوئے میچ میں چھکا لگا کر جیت اپنے نام کی تھی۔ سولہویں اوور کی پہلی گیند پر یہ چھکا گلبدین نائب نے تیز بولر چاڈ سوپر کی گیند پر مارا تھا۔ اس میچ میںپاپوانیو گنی نے پہلے بلے بازی کی تھی او ر اسکے سبھی کھلاڑی 19.5 اوور95 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔ افغانستان نے15.1 اوور میں تین وکٹ پر 101 رنز بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا اور سپر آٹھ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں