English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دےد ی

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہیں ہوا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے 40 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی وکٹ 22 رنز پر گنوانے کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے، نکولس پوران نے 53 گیندوں پر جارحانہ 98 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

رومن پاول اور شائی ہوپ بالترتیب 26 ، 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، یوں میزبان ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 218 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عظمت اللہ عمر زئی اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم 17ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، یوں ویسٹ انڈیز نے اس میچ میں 104 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

افغانستان کے ابراہیم زدران 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 23، راشد خان نے 18 اور کریم جنت نے 14 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی اور کھلائی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید مکائے نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عقیل حسین نے 2 اور گڈکیش موتی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، آندرے رسل اور الزاری جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے