English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی کا خطرناک مجرموں کو واپس افغانستان بھیجنے پر غور

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے بدھ کو کہا کہ جرمنی افغانستان جنگ کا حصہ نہ بننے والے ملکوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ طالبان کے ساتھ براہ راست معاملات کئے بغیر مجرموں کو افغانستان بھیجنے کے طریقے تلاش کیے جاسکیں۔

وزیر داخلہ فیسر نے روزنامہ Neue Osnabruecker Zeitung کو بتایا،”ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں کہ ہم ایک بار پھر خطرناک اسلام پسندوں اور پرتشدد مجرموں کو افغانستان بھیج سکیں۔”

انہوں نے کہا، "ہم مختلف ملکوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ افغانستان بھیجنے کیلئے دوبارہ ملک بدری کے راستے کھولے جاسکیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "جرمنی کی سلامتی کے مفادات واضح طور پر مقدم ہیں۔”


بیشتر مسلمان ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ان واقعات پر شدید احتجاج ھوا تھا، 9 جولائی، 2023 کو لاہور میں نکالی جانے والی ایک ریلی،(اے پی فوٹو)

بیشتر مسلمان ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ان واقعات پر شدید احتجاج ھوا تھا، 9 جولائی، 2023 کو لاہور میں نکالی جانے والی ایک ریلی،(اے پی فوٹو)

2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد جرمنی نے افغانستان میں ملک بدری کو مکمل طور پر روک دیا تھااور کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیاتھا۔

گزشتہ ماہ ایک 25 سالہ افغان پر، خنجر سے حملے میں ایک پولیس افسر کی ہلاکت کے الزام کے بعد، اس طرح کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے کی بحث پھر سے ابھری ہے۔

مغربی جرمنی کے شہر مانہیم میں 31 مئی 2024 کو چاقو کے حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ نشانہ بننے والوں میں مذہب اسلام کا ایک نقاد بھی شامل تھا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مانہیم کے چوک پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا۔ اس کے بعد پولیس نے حملہ آور پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگیا۔

جرمنی کی وزیر داخلہ فیسر۔ فوٹو اے ایف پی

جرمنی کی وزیر داخلہ فیسر۔ فوٹو اے ایف پی

روزنامے’ڈیر سپیگل‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام نے تیسرے ممالک جیسے کہ ازبکستان کے ذریعے ملک بدری کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔

سیاسی پناہ کے کیسز پر یورپی یونین کے باہر کے ملکوں میں پروسیسنگ کے امکانات کے ساتھ، علاقائی وزرائے داخلہ کے اجلاس میں یہ موضوع ایجنڈے میں سرفہرست رہے گا۔

فیسر کی وزارت نے تیسرے ممالک میں پناہ گزینوں کے پروسیسنگ مراکز کے امکانات پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ وہی طریقہ کار ہے جس طرح کے انتظامات اٹلی اور البانیہ یا برطانیہ اور روانڈا کے درمیان ہیں۔


برطانیہ کی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین اپیلز کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بیان دے رہی ہیں ، 29 جون، 2023۔۔۔فوٹو بشکریہ پارلیمنٹ ٹی وی ویب سائٹ

برطانیہ کی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین اپیلز کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بیان دے رہی ہیں ، 29 جون، 2023۔۔۔فوٹو بشکریہ پارلیمنٹ ٹی وی ویب سائٹ

دیگر کے علاوہ حزب مخالف کےقدامت پسندوں نے اس نظریے کی حمایت کی ہے.

تاہم رپورٹ میں،جسےاے ایف پی نےدیکھا ہے، کہا گیا ہے کہ بہت سے ماہرین نے ایسے کسی ماڈل کے "قانونی اور عملی نفاذ کے بارے میں تنقید کی ہے، اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔”

برلن نے امیگریشن کے معاملے پر سخت رویہ اختیار کیا ہے کیونکہ وہ انتہائی دائیں بازو کی پارٹی”Alternative for Germany” یا "اے ایف ڈی” کی مقبولیت کا مقابلہ کررہا ہے جس نے اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔

"اے ایف ڈی” کو حالیہ یورپی پارلیمانی انتخابات میں، جرمنی میں چانسلر اولاف شولز کی سوشل ڈیموکریٹس پر سبوت حاصل ہوئی تھی اور وہ کرسچن ڈیمو کریٹس کے بعد دوسے نمبر پر آئی تھیں۔

حکومت میں شامل دیگر اعلیٰ عہدہ داروں نےلوگوں کو ملک بدر کر کے افغانستان بھیجنے کی تجدید کے بارے میں دباؤ پر افغانستان کی طرف ملک بدری کو دوبارہ شروع کرنے کے دباؤ پر سوال اٹھائے ہیں۔

وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ افغانستان ملک بدری "اہم آئینی اور سب سے بڑھ کر، سلامتی کے مسائل سے گریز نہیں کر سکتی۔”

یہ رپورٹ ایجنسی فرانس پریس کے مواد پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے