English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی دارالحکومت میں گرمی کی لہر

القمر

امریکہ کے دیگر خطوں کی طرح دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی بھی ان دنوں گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شہریوں کو موسم کی سختی سے بچانے کے لیے حکومت نے اسپرے پارک پورے ہفتے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گرمی میں شہری اسپرے پارکس یا واٹر پارکس کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ خود کو گیلا کرنے کے بعد چند لمحے کا سکون حاصل کرتے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ٹھنڈے اور سائے دار مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکہ کی جن ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہیں ان میں ایریزونا، نیو میکسیکو، ٹیکساس، کولوراڈو اور کنساس شامل ہیں۔ رواں ہفتے ان ریاستوں میں درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے