English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمیں آج تک ٹیم کا انتخاب کرنا بھی نہیں آیا‘ انضمام الحق

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سابق قومی کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ابتدائی راؤنڈ سے اخراج پر سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیان میں موجودہ سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں اسپیشلائزڈ مڈل آرڈر بیٹسمین کی کمی شدت سے محسوس کی گئی، جو ٹیم کے شوپیس ایونٹ کے جلد اخراج کی وجہ بنا، یقینی طورپر یہ کوئی ٹیم چننے کا انداز نہیں ہوتا، نمبر ون سے نمبر 5 تک تمام اوپنرز منتخب کر لیے گئے تھے، یہ شرمناک ہے کہ ہم مڈل آرڈر میں کسی مستند بیٹر کو تلاش نہیں کر پائے۔انھوں نے پاکستانی ٹیم کی ایشیا کپ میں مایوس کن پرفارمنس کا بھی حوالہ دیا، انھوں نے کہا کہ ہم علاقائی ایونٹ میں بھی غیرتسلی بخش رہے تھے، جہاں ہم فائنل تک رسائی میں ناکام رہے تھے، ورلڈ کپ میں جانے سے قبل ہم 6 باہمی سیریز میں سے صرف ایک جیت پائے تھے.ہماری جدوجہد ٹی 20 ورلڈ کپ تک ہی محدود نہیں تھی۔ہم ایشیا کپ میں بھی اسی طرح مسائل سے دوچار رہے‘ہم نے ٹیم کو بطور یونٹ پرفارم کرتے نہیں دیکھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے