ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا ۔ ویسٹ انڈیز نے دفاعی چمپئن انگلینڈ کو جیت کیلئے 181رنز کا ہدف دیا تھا۔ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180اسکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے رتھر فورڈ 28اور روماریو شیفرڈ 5رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی طرف سے آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیونگ اسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے میزبان امریکا کو شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں