ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم خط لہرا دیں اور کہیں میرے خلاف سازش کی گئی ہے، عبدالقادر پٹیل کا مذاق

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ بابراعظم خط لہرا دیں اور کہیں کہ میرے خلاف سازش کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آسان مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ کہہ دیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک خط لہرائیں اور کہہ دیں کہ وہ گم ہوگیا ہے، جس سے ان کی جان چھوٹ جائے گی۔

بعد ازاں عبدالقادر پٹیل نے اپنی بات کی وضاحت کی اور کہا کہ یہ ایک مذاق تھا، اسے سنجیدہ طور پر نہ لیا جائے

دریں اثنا سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی جمشید دستی نے عبدالقادر پٹیل کے بیان پر شور کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ خاموش رہیں، آپ جگہ جگہ سے ہوکر آئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں