ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ۔
ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن اسٹڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے جب کہ جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم127رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عالمی مقابلوں میں ایسا پہلی بار ممکن ہوا ہے کہ افغانستان نے آسٹریلیا کو کسی بھی فارمیٹ میں شکست دی ہے ۔
گلبدین نائب نے 20 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کر کے افغانستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنی شاندار پرفارمانس کے لیے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ میں پیٹ کمنز نے کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کو پویلین لوٹایا، تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی نے جمعرات کو ہونے والے بنگلادیش کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔
ٹیمیں:
افغانستان (پلیئنگ الیون): رحمان اللہ گرباز (وکٹ)، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، کریم جنت، ننگیالیا خروٹے، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں ۔
آسٹریلیا (پلیئنگ الیون): ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (c)، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

