ریاض (اسپورٹس ڈیسک ) سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ مملکت “ای اسپورٹس”الیکٹرانک اسپورٹس کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق آل الشیخ نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ اس مقابلے کی انعامی رقم 6 کروڑ ڈالر ہو گی جو ان کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔ آل الشیخ کے مطابق ای اسپورٹس کے عالمی کپ کے مقابلے رواں سال تین جولائی سے 25 اگست تک سعودی دار الحکومت ریاض میں “بولیوارڈ سٹی” میں ہوں گے، ان میں 30 عالمی ٹیمیں اور گیمنگ کی دنیا کے1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔ جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کپ کے مقابلے چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
