ریاض : سعودیہ عرب میں ہونے والی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان اسنوکر ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کیوئسٹس ایونٹ اور 6ریڈ ایونٹ میں شرکت کرے گی، ایشین انڈر21مقابلوں میں بھی قومی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے، اسجد اقبال ، اویس اللہ منیر، احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
چیمپئن شپ کےلئے حسنین اختر، حمزہ الیاس بھی ایشن ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، انڈر21اور 6ریڈ چیمپئن شپ 26جون سے شروع ہوگی، ایشین مقابلوں میں شرکت کے لئے قومی اسنوکر کیمپ کراچی میں شروع ہوگا ۔
دوسری جانب قومی کھلاڑیوں کو سعودیہ عرب کے ویزے کا انتظار ہے، اسنوکر کھلاڑیوں کو ویزا ملنے پر فلائٹ 26جون کو شیڈول ہے۔

