English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی20 ورلڈکپ: امریکا کو ہرا کر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بارباڈوس:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں کرس جارڈن کی ہیٹ ٹرک اور کپتان جوش بٹلر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے  کوالیفائی کرلیا۔

 بارباڈوس میں کھیلے جانے والے گروپ 2 کے اس اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے والی امریکی ٹیم کی آخری 5 وکٹیں بغیر کسی رن پر گرگئیں۔

امریکا کی ٹیم 115 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔  شریک میزبان ٹیم کی جانب سے نتیش کمار 30 اور کوری اینڈرسن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرمیت سنگھ نے 21 ایرون جونز نے 10 رنز بنائے، سٹیون ٹیلر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک بناتے ہوئے چار آئوٹ کئے ۔ انکے علاوہ سین کرن اور عادل رشید نے دو دو جبکہ ریس ٹاپلے اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 116 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان جوش بٹلر نے 38 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے