English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم نے شائقین کو بے حد مایوس کیا‘ سابق کرکٹر شاہد احمد

نیویارک( سید وزیر علی قادری ) پاکستانی شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث سپر ایٹ کے خریدے ٹکٹ غصے میں پھاڑ دیے ‘ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی نے پوری قوم کو مایوس کیا۔ پاکستانی شائقین نے ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے ٹکٹ پھاڑتے ہوئے کہاکہ ٹیم کی کارکردگی سے سخت مایوسی ہوئی۔ کھیل کر ہارنا سمجھ میں آتا ہے۔ یہاں بغیر کھیلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو فارغ کردیں۔ اس موقع پر جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد احمد نے کہاکہ امریکی جیسی نئی ٹیم سے شکست کے بعد آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ قومی ٹیم اس وقت کہاں کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی اس وقت شدید غم اورمایوسی میں مبتلا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے