English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی امپائر پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرائض انجام دینگے

officiate for the first time

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک پاکستانی امپائر بھی پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

میگا ایونٹ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے امپائر احسن رضا 27 جون کو جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان ٹرینی ڈاد اینڈ ٹابگو میں شیڈول سیمی فائنل میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔

احسن رضا کا کا یہ تیسرا ٹی ٹونٹٹی ورلڈکپ جبکہ پچاس اوورز کے ایک ورلڈکپ میں بھی وہ بطور امپائر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر احسن رضا تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائزر کرنے کی سنچری مکمل کی اور ان کے پاس سب سے زیادہ مختصر فارمیٹ کے میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے