English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایف ایف کے تحت ریفریز ریفریشر کورس مکمل کرلیاگیا

راولپنڈی: پی ایف ایف کے تحت ریفریز ریفریشر کورس کے شرکاء کا گروپ فوٹو

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفریز ریفریشر/ٹیلنٹ ایکسلریشن کورس 2024 راولپنڈی میں مکمل ہو گیا۔ آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والے چار روزہ کورس میں ریفریز کے جسمانی، تکنیکی، حکمت عملی اور نظریاتی علم کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ کورس میں 34 امیدواروں نے حصہ لیا۔ کورس کی قیادت منیجر ریفری خرم شہزاد اور فزیکل انسٹرکٹر محمد شفاعت نے کی، جنہوں نے پورے سیشن میں ماہرانہ رہنمائی فراہم کی۔ پی ایف ایف کے ترجمان نے پاکستان میں ریفری کے معیار کی ترقی کے لیے فیڈریشن کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف ایف مختلف کورسز کے ذریعے ریفرینگ کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ ہمارا مقصد اپنے ریفریز کو ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے