English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شندور پولو فیسٹیول خراب موسم کے باعث ملتوی

القمر

پشاور (اسپورٹس ڈیسک)چترال کے علاقہ شندور میں 28جون سے شروع ہونے والا پولو فیسٹول خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا گیا۔دنیا کے بلند ترین مقام شندور پولو گرائونڈ پرہونیوالا پولو فیسٹول 28سے 30جون تک شیڈول تھا اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل تھیں۔شندور میں دو روز قبل غیر متوقع برف باری اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد شندور پولو فیسٹول ملتوی کیاگیاہے۔محکمہ ثقافت ، سیاحت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسٹیول موسم کی خراب صورت حال کے باعث ملتوی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے