حیدرآباد (اسپورٹس ڈیسک) 25ویں نیشنل مینز بیس بال چمپئن شپ بہترین انداز میں منعقد ہوگی اور اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ 30 جون 2024 سے راولپنڈی میں ہوگی”۔ یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ نے ایونٹ کیلیے مقرر میڈیا ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ چمپئن شپ میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پولیس اور ایچ ای سی سمیت تمام صوبائی ٹیمیں اور الحاق شدہ یونٹس شرکت کے لیے راولپنڈی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ ادہر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور ہیڈ کوچ عامر سیلم کی نگرانی میں منعقدہ کوچنگ کمیپ کے اختتام کے بعد سندھ کا اسکواڈ ٹیم لیڈر پرویز احمد شیخ کی سربراہی میں کراچی سے راولپنڈی کے لیئے روانہ ہوگیا ہے۔ اسکواڈ میں محمد اقبال قریشی، عمردراز، محی الدین شیخ، رمیز راجہ، شاہد علی خان، ظہیرالدین، ذاکر خشک، ہمت علی، کامران جٹ، سعادت علی، زریاب علی، عدیل میو، محمد مرسلین، فرحان خورشید، ولید شیخ، اظہر علی، محمد بلال، جاوید علی، محمد محمود، محمد طہہ، محمد موسی سہیل شامل ہیں.۔دریں اثناء حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی معروف اسپورٹس سائنٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال، چیئرپرسن جامشورو بیس بال ایسوسی ایشن پروفیسر ام کلثوم عباسی، وائس چیئرمین ساجد جونیجو، نائب صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن عائشہ ارم، چیئرمین حیدرآباد حمید شاہ اور دیگر نے سندھ کی ٹیم کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
