ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین جونیئراسکوائش چیمپئن شپ: پاکستان کے حمزہ خان فتح یاب

Asian Junior Squash Championship

اسلام آباد: ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 19کا فائنل کھیلاگیا، پاکستان کے حمزہ خان فتح یاب ہوگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 19 کا فائنل ٹاپ سیڈ حمزہ خان اور ملائشیا کے سیڈ نمبر 3 حارت دانیال کے درمیان ہوا جس میں پاکستانی کھلاڑی نے باآسانی 35 منٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹاپ سیڈ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 5-11، 10-12 اور 9-11 رہا۔

جبکہ انڈر 17 کے فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، عبداللہ کو ملائیشیا کے نکھلیسور نے 2-3 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی کو ایک موقع پر 0-2 کی برتری حاصل تھی مگر ملائیشین پلیئر نے تیسرے گیم میں ٹائی بریکر سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں