ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی بیس بال چمپئن شپ کاراولپنڈی میں آغاز

قومی بیس بال چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی لیفٹننٹ کرنل نبیل رانا کو سیکریٹری فیڈریشن سید فخر علی شاہ شیلڈ پیش کررہے ہیں

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) 25ویں نیشنل مینز بیس بال چمپئن شپ کا آرمی ہیڈکوارٹر گرائونڈ راولپنڈی میں آغاز ہوگیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام پاکستان آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام منعقد کیے جارہے ایونٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر آرمی اسپورٹس لیفٹنٹ کرنل نبیل رانا نے سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے ہمراہ کیا. اس موقع پر مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ، گلدستے اور اجرک پیش کی گئی۔ پہلے روز K.P, پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی نے سندھ، اسلام آباد اور پولیس کو شکست دیں۔ پہلے میچ میں کے پی نے سندھ کو 15-0 سے ہرایا۔ اویس، عاطف، عباداللہ، یحی، حمید طارق، قاسم نے 2-2 جبکہ موسی، معاز اللہ اور عبدالرحمن نے ایک ایک رن اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں واپڈا نے اسلام آباد کو 10-4 سے ہرایا۔ واپڈا کی جانب سے محمد وسیم نے 3, عابداللہ اور زاکر نے 2-2 جبکہ صدام حسین، عمران ناظم اور نعمان ذوالفقار نے ایک ایک رن بنایا۔ اسلام آباد کے طارق، شفیق، جبران اور واحد نے ایک ایک رن بنایا۔ تیسرے میچ میں آرمی نے پولیس کو 22-0 سے شکست دی۔ آرمی کی جانب سے شہزاد احمد، فقیر حسین، وسیم اکرم، اسد علی، نذیر احمد نے 3-3، محمد عبداللہ، چنگیز، محمد حسین نے 2-2 جبکہ محمد یونس نے ایک رن بنایا. میچز کو چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران کی نگرانی میں زبیر وٹو، ظفر حسین وڑائچ، زبیر ملک، طارق پاشا، سرفراز احمد، مون، امبریز، ریاض نے سپروائز کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں