English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کااختتام

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب اختتام ہوگئی، 40سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی ون سید غلام نے سائیکل ریس کا افتتاح کیا، سائیکل ریس مزار قائد سے شروع ہوکر شاہراہ فیصل سٹار گیٹ پرواقع کمشنر کراچی آفس پر اختتام ہوئی، 26 کلو میٹر ریس میں 40 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے اور ریس کے انعقاد پر منتظمین اور سائیکلسٹس کو مبارکباد پیش کی۔ کمشنر کراچی حسن نقوی کا تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپورٹس فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ اگست میں شروع کیا جا ئے گا، ریس میں پہلی پوزیشن بلال بلوچ دوسری عزیر وسیم تیسری پوزیشن زکریا بلوچ اور چوتھی پوزیشن ہاشم بلوچ نے حاصل کی، آخر میں کمشنر نے جیتنے والوں میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے