English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیعب اختر نے ویرات کوہلی نمبر ون بیٹر اور روہت شرما  کو  نمبر ون کپتان  قرار دے دیا

 اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو نمبر ون بیٹر اور روہت شرما کو نمبر ون کپتان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ  معلومات کے مطابق گوتم گمبھیر کے آنے کے بعد بھارتی ٹیم سے سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ دونوں ہی بہت اچھے کھلاڑی ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں ویرات کوہلی مین آف دی میچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک اچھے دور میں اپنی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے