English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وینزویلا کی ٹیم جمیکا کو ہرا کر امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں

القمر

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک)کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں وینزویلا کی ٹیم نے گروپ بی کے اہم میچ میں جمیکا کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل جگہ پکی کرلی۔ ایڈورڈ بیلو،سالومن رونڈن اور ایرک رامیرز نے ایک، ایک گول ا سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن میںکیو ٹو ا سٹیڈیم، آسٹن، ٹیکساس میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم میچ میں وینز ویلا اور جمیکا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔وینزویلا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے باآسانی جمیکا کی ٹیم کو 0-3گول سے ہرا کر کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں وینزویلا کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے