ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیم سے متعلق بہت سی باتیں ہوئیں جو حقیقت سے دور ہیں، ہم پر ہونے والی تنقید غلط نہیں : محمد رضوان

قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بہت سی باتیں ہوئیں جو حقیقت سے دور ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ جو تنقید ہم پر ہو رہی ہے ہم اس کے حقدار ہیں، ہم قوم کی اُمیدوں پر پورا نہیں اتر سکے ، ٹیم میں کس کھلاڑی کو رکھنا ہے کسے نہیں یہ چیئرمین پی سی بی کا حق ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہمیں بھی مایوسی ہوئی، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے ،ٹیم میں تعصب کی باتیں ٹھیک نہیں، انسان کے ہاتھ میں محنت اور ہمت ہے، سبز پرچم کے لیے سب کھیلتے ہیں، بری پرفارمنس کے بعد تنقید کے لیے تیار ہیں، جب ٹیم ہارتی ہے تو ایک وجہ نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیٹنگ اور بولنگ مضبوط تھی، تنقید کا سامنا جو نہیں کر سکتے وہ کامیاب نہیں ہوسکتے، ہم پر ہونے والی تنقید غلط نہیں، ہمیں لوگوں کو نہیں دیکھنا کہ وہ کیا کہتے ہیں ، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ میں ملک کے لیے کیا کرسکتا ہوں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ بہت سی کمزوریاں ہوتی ہیں، آپریشن تو ہوتے رہتے ہیں، انسان بیمار ہوتا ہے تو آپریشن کرواتا ہے، چیمپئن ٹرفی دور ہے، ابھی بنگلادیش کا ٹور قریب ہے، ورلڈ کپ میں ہم سے قوم کی اُمیدیں تھیں، ان سب کے باوجود بھی قوم ہم سے محبت کرتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں