English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لنکا پریمیئر لیگ ، جافنا کنگز نے دمبولا سکسرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

القمر

پالے کیلی(اسپورٹس ڈیسک)لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں جافنا کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دمبولا سکسرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، جافنا کنگز نے دمبولا کا 192 رنز کا ہدف اننگز کی آخری بال پر حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کی، اویشکا فرنینڈو کو 34 گیندوں پر 80رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بدھ کے روز پالے کیلی میں کھیلے گئے ایل پی ایل کے چوتھے میچ میں دمبولا سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز کوسل پریرا نے شاندار سنچری ا سکور کی، وہ 52 گیندوں پر 102 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں نوانیندو فرنینڈو نے 40 اور مارک چیپمین نے 33 رنز بنائے۔ جافنا کنگز کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے