English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم نجی طیارے کے ذریعے دہلی پہنچ گئی ہے، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کوسخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے آئی ٹی موریہ ہوٹل پہنچایا گیا۔

 بھارتی  ٹیم  کے کپتان روہت شرما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح جمع ہوگئے ہوٹل کے عملے نے ورلڈ کپ چیمپیئنز کے شاندار استقبال میں خصوصی کیک پیش کیا۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم آج وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرے گی، اس ملاقات کے بعد بھارتی ٹیم ممبئی روانہ ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے